محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ ماہ عبقری رسالہ نظر سے گزراپڑھ کر بہت اچھا لگا‘ بہت ہی خوبصورت رسالہ ہے‘ ایک ایک صفحہ پڑھنے والا ہے۔ اللہ پاک آپ کو اور ترقیاں دے اور آپ اسی طرح دکھی انسانیت کی مدد کرتے رہیں۔آپ کا رسالہ بہت خوبصورت ہے‘ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے‘ بڑی پیاری چیزیں لکھی ہوئی ہیں۔محترم حضرت حکیم صاحب! مسئلہ یہ ہے کہ میری بہن جن کی عمر پچاس سال ہے‘ تقریباً پچھلے پانچ سال سے شوگر کی مریضہ ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے انہیں شوگر کی وجہ سے سارے جسم اور منہ پر پھوڑے نکلے تو کافی علاج کیا اور بڑی مشکل سے آرام آیا۔ پھر کسی نے بتایا کہ نیم کو ابال کر اس کا پانی نہار منہ ایک کپ استعمال کرے‘ دوماہ سے نیم کا پانی پی رہی ہیں‘ شوگر کاکافی حد تک آرام آگیا۔(مسز اقبال‘ جھنگ صدر)