حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم مختلف شہروں میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے پیغام کو پھیلانے کیلئے مختلف شہروں میں درس دینے جاتے ہیں۔ درس پر جانے کیلئے آنے جانے کا خرچہ‘ پٹرول‘ جہاز کا ٹکٹ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم خود اپنے پاس سے خرچ کرتے ہیں اور میزبان سے آنے جانے کا کسی بھی قسم کا کوئی پیسہ نہیں لیتے۔ ابھی پچھلے دنوں گروٹ (خوشاب) میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم درس دینے کیلئے تشریف لے گئے۔ وہاں پر کچھ لوگوں نے حضرت حکیم صاحب کیلئے چندہ اور راشن اکٹھا کیا۔ جس کا حضرت حکیم صاحب کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہ ہے اور نہایت ہی افسوس کی بات ہے۔ امید ہے آئندہ وہاں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا درس کبھی نہیں ہوگا۔ (ادارہ)