محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!املتاس‘ ایک درخت پر گہری براؤن لمبی سی نلی لگتی ہے جوکہ بے شمار فوائد رکھتی ہے‘ مغز املتاس چار تولہ‘ عرق گلاب پندرہ تولہ لے کر رات کو بھگودیں‘ صبح چھان کر بادام روغن چھ ماشہ اور مصری دو تولہ ملا کر پلائیں‘ کھل کر دست آئیں گے‘ قبض دور ہوگی‘ جگر کا ورم ٹھیک ہوگا۔ اگر نزلہ زکام بلغم زیادہ ہو تو نلی سے ایک گول چھوٹا سا ٹکڑا پتلا سا ہوتا ہے نکال کر دودھ میں ابال کر پی لیں آرام آجائے گا۔چھوٹے بچوں کو عموماً نصف ٹکڑا گھول کر دودھ میں دیتے ہیں تاکہ نزلہ بلغم ختم ہوجائے۔ (م۔ش، چکوال)