Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!تین سال پہلے میں نے گھر میں نیا نیا انٹرنیٹ کنکشن لگوایا تو ایک دن ایسے ہی سرچنگ کررہا تھا تو عبقری پر نظر پڑی‘ میں نے ویب سائٹ کھولی تو اس میں موجود درس کو سنا۔ میں جیسے جیسے درس سنتا گیا میرے دل کی دنیا بدلتی گئی۔ وہ دن اور آج کا دن میں بذریعہ انٹرنیٹ اب روزانہ آپ کے پرانے درس سنتا ہوں اور ہفتہ وار بھی۔ روزانہ درس کو میں نے مارچ 2007ء کے درس سے تاریخ وار سننا شروع کیا ہے اور بفضل تعالیٰ میرے اندر بہت سی خامیوں کا خاتمہ اور حب اللہ اور حب رسول ﷺ کا بسیرا ہوتا جارہا ہے۔ یہ سب اللہ کی کرم نوازی ہے کہ نیٹ لگوانے کے بعد اللہ کا کرم خاص ہوا ہے کہ رب نے میرا رخ نیٹ میں موجود گندگی کی بجائے اپنے نور کی طرف کیا اور نظر انتخاب آپ پر پڑی۔ ویسے بھی میں اب عبقری کا قاری ہوں۔ (ندیم سہیل‘ راولپنڈی)