تمام دن کام کاج کی وجہ سے اگر تھکاوٹ ہوجائے تو رات کو سونے سے پہلے اول و آخر سات مرتبہ درود پاک پڑھیں پھر 33 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھیں اور اپنے جسم پر پھونک مارلیں۔ انشاء اللہ تمام تھکاوٹ لمحوں میں دور ہوجائے گی اور صبح اٹھتے وقت تھکاوٹ محسوس نہ ہوگی۔ اس عمل کو میں روزانہ کرتا ہوں اور اس سے روزانہ اپنے آپ کو تروتازہ محسوس کرتا ہوں۔ (بشارت محمود‘ راولپنڈی)