Search

جب بھی آئینہ دیکھیں یامنہ دھوئیں تو ایک مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھتے ہوئے پھونک دیا کریں اگر ہاتھوں پر پھونک کر ہاتھ چہرے پر پھیرلیں تو زیادہ اثر ہوگا۔ اس عمل سے چہرے پر انوکھی تازگی سکون اور کشش پیدا ہوجاتی ہے۔ یہ بہت سے لوگوں کا آزمودہ عمل ہے۔ نہایت آسان اور مصنوعی کریموں سے نجات دلانے والا ہے۔ ایک اور آزمودہ اور اپنا تجربہ شدہ عمل بھی عبقری کے توسط سے درج کرتا ہوں:۔ جب بھی کپڑے پہنیں یا بال سنواریں یا آئینہ دیکھیں یا کوئی بھی بناؤ سنگھار کریں تو منہ ہی منہ میں بِسْمِ اللہِ مَاشَاءَ اللہُ لَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ پڑھتے رہیں۔ اس سے نظربد سے بھی حفاظت ہوگی اور آپ کے حسن میں بھی نکھار آئے گا۔ اور چہرہ بھی خوبصورت اورپرکشش ہوگا۔ لباس میں بھی برکت ہوگی۔ غرض یہ کہ حفاظت اور برکت کیلئے بہت بہترین اورلاجواب قرآنی دعا ہے۔ (ح،ق،لاہور)