اگر بچوں کو اور بڑوں کو بھی الٹیاں لگی ہوں اور کسی طریقے سے بھی نہ رکیں تو پودینے کے پتے تھوڑی سی سونف اور چھوٹی الائچی کے ایک دو دانے گرم پانی میں ابالیں اور ٹھنڈا کرکے چینی ڈال لیں‘ وقفے وقفے سے دیتے رہیں انشاء اللہ جتنی بھی زبردست قے ہوں فوراً رک جائیں گی۔
گرمی جگرو معدہ: حسب توفیق بازار سےجَو لیکر بھون لیں اور باریک آٹے کی شکل میں پیس کر ظہر کی نماز کے بعد لیموں ڈال کرسکنجبین بنائیں ‘ تھوڑا آٹا جَو کا ڈالیں‘ گرمی دور ہوجائے گی۔ (رفعت سلطانہ‘ لاہور)