Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!یہ نسخہ مجھے میرے پیر بھائی نے بتایا تھا اور میں نے بہت سی بہنوں کو بتایا سب کو بہت فائدہ ہوا۔ ھوالشافی: انجبار، انڈے کے چھلکے اور مکھن۔ ترتیب کچھ اس طرح ہے کہ انجباڑ کو رات ایک گلاس پانی میں بھگو دینے کے بعد صبح نہار منہ ناشتہ کے بعد ایک چمچ مکھن کے اوپر انڈے کے چھلکے ڈال کر اوپر سے انجباڑ کا پانی پی لیں‘ تقریباً ایک ہفتہ استعمال کریں۔(محمد عبداللہ‘ کراچی)