محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پیشے کے لحاظ سے ایک دکاندار ہوں اور میری پرچون کی دکان ہے۔ الحمدللہ عبقری رسالہ ہر ماہ بڑے شوق سے پڑھتا ہوں اور اس میں موجود وظیفہ جات اور نسخوں سے بھرپور خود بھی فائدہ اٹھاتا ہوں اور اپنے گاہکوں کو بھی وقتاً فوقتاً صدقہ جاریہ سمجھ کربتاتا رہتا ہوں‘ محترم حکیم صاحب! میرے اندر ایک بہت بڑی بُرائی تھی کہ میں ہر بات پر ساتھ گالی ضرو رنکالتا تھااور فحش گوئی کرتا تھا جس کی وجہ سے میں بڑا پریشان تھا کیونکہ میری اس عادت کی وجہ سے لوگ مجھ سے بدظن ہوتے جارہے تھے اور باوجود لاکھ کوشش کے بھی میں یہ عادت نہ چھوڑ سکا۔ ایک دن عبقری پڑھ رہا تھا کہ روحانی محفل پر نظر پڑی۔ میرے دل سے آواز آئی تیری مشکل کا حل اس روحانی محفل میں ہے۔ میں نے گالی اور فحش گوئی سے نجات کی نیت کرکے روحانی محفل کرنا شروع کردی۔ چند ماہ مسلسل روحانی محفل نے وہ کردیا جو کئی سالوں کی میری محنت نے نہ کیا۔ اب الحمدللہ جس زبان پر ہر بات پر گالی ہوتی تھی اب سبحان اللہ، ماشاء اللہ، الحمدللہ، اللہ اکبر کے الفاظ ہوتے ہیں اور میرے گھر والے‘ رشتہ دار اور میرے گاہک میری اس خوشگوار تبدیلی پر بہت خوش ہیں اور میں بھی۔ (محمدثاقب، فیصل آباد)