محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے والد صاحب کو عرصہ دراز سے دل کی سائیڈ پر شدید درد ہوتا تھا‘ کئی بڑے ڈاکٹروں کو دکھایا مگر بیماری کسی کی سمجھ میں نہیں آتی۔ پھر کسی کے کہنے پر ان کو ماہنامہ عبقری کے دفتر سے روحانی پھکی لاکر استعمال کروائی۔کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کے بعد اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے دوبارہ کبھی درد نہیںہوا۔ ہم نے روحانی پھکی عرق سونف کے ہمراہ استعمال کروائی تھی۔
ماہواری جاری ہونے کیلئے لاجواب نسخہ: تل سفید اور چنے سیاہ دو ، دو تولہ رات کے وقت پاؤ پانی میں بھگودیں‘ صبح کے وقت جوش دے کر پانی ایک پیالی رہ جائے‘ چھان کر پئیں اس سے عورتوں کی ماہواری جاری ہوجاتی ہے اور ماہواری کی روٹین بھی برابر ہوتی ہے۔ مجرب ہے۔ (شبنم نذیر‘ ٹانک)