Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک ایسا نسخہ مرہم ہے جو کہ ایک صدری راز ہے جو کسی کو کوئی نہیں دیتا مگر عبقری قارئین کیلئے بطور تحفہ دے رہا ہوں:۔
ھوالشافی: سندور پچاس گرام‘ طوطیا تین گرام‘ مصبر دس گرام‘ تیل سرسوں ایک پاؤ۔ ترکیب: آہنی کڑاہی میں تیل کو گرم کریں پھر سندور ، مصبر اور طوطیا کو پیس کر کڑاہی میں ڈال میں ہلکی آگ پر پکائیں آہنی چھری سے ہلاتے جائیں جب مرکب کا رنگ سیاہ ہوجائے تو آگ سے اتارلیں‘ بس مرہم تیار ہے۔ پلستر اور مالش کا کام کرتا ہے‘ کپڑے پر لگا کر ذرا گرم کرکے بطور مرہم لگائیں‘ پلستر کی طرح چمٹ جائے گا۔ (ڈاکٹر لیاقت علی سلطانی‘ رحیم یارخان)