محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے ماہنامہ عبقری کا مستقل 2010ء سے قاری ہوں‘ ماشاء اللہ بہت سے روحانی مسائل حل ہوئے ہیں۔ رمضان المبارک کیلئے قارئین عبقری کیلئے چاٹ مصالحہ کی ترکیب ارسال کررہا ہوں شائع کرکے خدمت کا موقع دیں۔ اشیاء: ھوالشافی: سرخ مرچ ایک پاؤ۔ سفید زیرہ ایک پاؤ۔ سوکھا دھنیا ثابت ایک پاؤ۔ ثابت گرم مصالحہ ایک چھٹانک۔ کھٹائی اُمچورن سوگرام۔ کالانمک سوگرام۔ ٹاٹری سوگرام۔ نوشادر اسی گرام۔ تیزپات چار یا پانچ عدد پتے۔ سفید نمک حسب ذائقہ۔ ترکیب: سرخ مرچ‘ زیرہ‘ سفید دھنیا علیحدہ علیحدہ علیحدہ توے پر ہلکا ہلکا براؤن کرلیں۔ تمام چیزوں کو مکس کرکے چکی سے پسوا لیں۔ مزے دار چاٹ تیار ہے۔ نوٹ: سرخ مرچ، زیرہ، سفید دھنیا کو ہلکا ہلکا براؤن کرنے کے بعدانہیں کسی ٹرے وغیرہ میں رکھ کر ٹھنڈا کرلیں۔ گرم گرم شاپر بیگ میں ڈالنے سے ان میں نمی آجاتی ہے۔ اس وجہ سے پسوائی ٹھیک نہیں ہوتی اور ذائقہ میں بھی فرق آجاتا ہے۔ (احمدجبار گل‘ لاہور)