Search

جناب وکٹر عزرایا 9 اپریل بروز ہفتہ دفتر عبقری تشریف لائے۔ دعائیہ کلمات سے نوازا۔13 اپریل 2016 بروز بدھ صبح گیارہ بجے احمد پور شرقیہ سے چھ افراد کا وفد تسبیح خانہ لاہور تشریف لایا۔جن میں رشید احمد صاحب۔ امیرمختار صاحب۔ ملک عامر صاحب۔ رئیس طارق سعیدی صاحب ۔ الحاج فدا حسین تبسم صاحب۔ سمیع اللہ غوری صاحب۔ حضرت حکیم صاحب کے ساتھ نہایت خوشگوار لمحات گزارے۔ان کے ساتھ پرتکلف ناشتے میں حضرت حکیم صاحب خود شریک ہوئے۔ حضرت حکیم صاحب نے انہیں دفتر ماہنامہ عبقری کا وزٹ کروایا اور ایک ایک شعبے کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ عبقری کی ویب رپورٹ کی تفصیل سن کر مہمان حضرات بہت خوش اور حیران ہوئے اور عبقری کی خدمات کو بہت سراہا۔