امراض معدہ اور جگر کیلئے ایک نسخہ جو قبض کا شافی علاج ہے قارئین عبقری کیلئے پیش خدمت ہے۔میگنیشیا ایک پاؤ‘ فولاد پتری دو تولہ‘ نوشادر دو تولہ‘ ٹاٹری ایک تولہ‘ اڑھائی پاؤ پانی‘ پانی کسی بوتل میں ڈال دیں‘ نوشادر کے ٹکڑے کرلیں اور سب ادویات کو پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔ دن میں ایک دو دفعہ ہلادیں جب ادویات حل ہوجائیں تو ایک چاول کھانے والا چمچ کھانے کے بعد پی لیں۔ قبض زیادہ ہوتو رات کو سوتے وقت دو چمچ استعمال کریں۔ (بحوالہ : عبقری جلد 4)