محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ نے جون کے شمارے کیلئے پیاس و گرمی ختم کرنے کیلئے طبی و روحانی تجربات بھجوانے کی دعوت دی اس حوالےسے دو اعمال بھجوا رہا ہوں جو کہ نہایت ہی مجرب و آزمودہ ہیں اور کئی بہن بھائیوں کو پڑھنے کیلئے بتا چکا ہوں اور بفضل خدا ان اعمال کی برکت سے ضرور کرم ہوا ہے۔ عمل نمبر 1: یہ آیت مقدسہ سحری کے بعد چالیس مرتبہ، دوپہر کے وقت 20 اور نماز عصر کے وقت 15 مرتبہ معہ اول و آخر درود شریف کے پڑھ لیں، گرمی و پیاس کی شدت ختم ہوجائے گی۔