Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کے پانچ سال بعد میری بیوی سے ناراضگی ہوگئی اور میری بیوی میرا گھر چھوڑ کر اپنے گھر چلی گئی۔ اسی طرح عرصہ بیس سال گزر گیا، میں نے کئی بار کوشش کی اس کو واپس لانے کی مگر میں ہر بار ناکام ہوا۔ پھر عبقری کے ایک شمارے( سال مجھے یاد نہیں غالباً جنوری کا شمارہ تھا) اس میں ایک آیت دیکھی جو میاں بیوی میں محبت کیلئے ایک دن میں 165 مرتبہ پڑھنی تھی۔ مجھے لکھتے ہوئے اب بھی حیرت ہورہی ہے کہ میں نے صرف ایک دن پڑھا اور میرا کام اللہ کے فضل سے بن گیا۔ میری بیوی نے خود مجھے فون کیا اور گھر واپسی کیلئے آمادگی ظاہر کردی۔ الحمدللہ! اب چھ ماہ ہوچکے ہیں ہم دونوں انتہائی خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں اور ہمارے درمیان مثالی محبت قائم ہے۔ آیت یہ ہے: شوگر بھگائیے:میرے پاس ایک نسخہ شوگر کا ہے الحمدللہ اس کے استعمال سے 600 پر پہنچی ہوئی شوگر اس ٹوٹکے کے استعمال سے انشاء اللہ 200 تک پہنچ جائے گی۔ایک بوتل عرق گلاب ، ایک بوتل عرق سونف دونوں کو مکس کریں اور دو دو گھونٹ دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔ (عزیز رضا‘ اسلام آباد)