محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو ہر طرح سے اپنی حفظ و امان میں رکھیں اور دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں آپ کے والدین کو‘ آپ کے مرشد کو‘ آپ کے بزرگوں کو اور آپ کے ساتھیوں کو عطا فرمائیں (آمین)۔ میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے ماہنامہ عبقری میں موجود کالم روحانی محفل اپنے گھر میں کرنا شروع کی۔ میں جب بھی یہ روحانی محفل کرتی ہوں تور ات کو خواب میں دیکھتی ہوں کہ میرے اور میرے شوہر کے خاندان کے تمام مرحومین آجاتے ہیں‘ پورا گھر اور پورا محلہ آدمیوں سے بھر جاتا ہے۔ ان مہمانوں کا استقبال میری والدہ مرحومہ کرتی ہیں۔
یہ مرحوم میرے سر پر ہاتھ پھیرتے ہیں اور تحفے دیتےہیں اور دعائیں دیتے ہوئے چلے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جب مجھے جسمانی تکالیف زیادہ ہوتی ہیں تو میں روحانی محفل کرکے سوجاتی ہوں تو خواب میں یہ مرحومین آجاتے ہیں اور مجھے دم کرتے ہیں‘ دعائیں دیتے ہیں تو مجھے آرام آجاتا ہے۔ (ب۔ ش)