Search

جب بھی آپ گھر سے باہر نکلیں تو نکلنے سے پہلے ایک مرتبہ درود شریف ابراہیمی‘ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ ‘ تین مرتبہ سورۂ اخلاص اور ایک مرتبہ درود شریف ابرہیمی پڑھ کر اس کا ثواب حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ذات اقدس کو بھیج دیں۔ آپ اللہ کی حفظ و امان میں ہوجائیں گے ۔ اس کے علاوہ جب بھی سخت مشکل ہو‘ مصیبت ہو ‘ درج بالا عمل کے علاوہ دو رکعت نمازنفل پڑھ کر اُس کا ثواب بھی سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو پہنچائیں۔ فوری مشکل حل ہوگی۔ کسی افسر کے سامنے پیش ہونا ہو‘ کوئی مشکل امتحان ہو‘ آپریشن کیلئے ہسپتال میںہوں‘ الغرض آپ کسی بھی مصیبت میں گرفتار ہوں ۔درج بالا عمل کے ساتھ34 مرتبہ اَللہُ اَکْبَرُ 33 مرتبہ اَلْحَمْدُلِلہِ 33 مرتبہ سُبْحَانَ اللہِ ضرور پڑھیں۔ آقا ﷺ زادی کے حضور ثواب کے نذرانے بھجیں‘ پتھر موم ہوجائیں گے‘ پہاڑ رائی بن جائیں گے‘ مصیبت فوری ٹلے گی‘ رزق میں اضافہ‘ اولاد نیک‘ مصیبتیں دور‘ رنج وغم ختم اور سکون قلب حاصل کرنے کیلئے سب قارئین اس عمل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔(نور بلوچ‘ لالہ موسیٰ)