Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں جب بی کام کا سٹوڈنٹ تھا تو سارا سال بس ایسے ہی کالج میں جاکر گھوم پھر کر واپس آجاتا کبھی کبھار کوئی پیریڈ لے لیتا باقی سارا دن دوستوں کے ساتھ گپیں اور سیرسپاٹے کرتا رہا‘ جب امتحان نزدیک آئے تو میری تیاری بالکل نہ تھی‘ میں نے دن رات ایک کرکے پڑھنا شروع کردیا۔ میرا ایک ہمسایہ درس میںہر جمعرات شرکت کرتا ہے‘ وہ ایک جمعرات مجھے بھی اصرار کرکے اپنے ساتھ درس میں لے گیا‘ میں نےدرس کے اختتام پر رو رو کر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور امتحان میں اچھے نمبروں کی دعا کی اور ہر جمعرات درس میں شرکت کرنا شروع کردی‘ میرے امتحان ہوئے اور جب رزلٹ آیا تومیں کیا سب حیران ہوگئے میرا گریڈ اے پلس آیا۔ (شیراز علی‘ لاہور)