محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں کافی عرصہ سے روحانی پھکی استعمال کررہی ہوں‘ اس سے مجھے بہت فیض ملا اور اب میں دوسروں کو روحانی پھکی دے کر دعائیں لیتی ہوں۔ میں نے ایک بابا جی کو روحانی پھکی کی ایک ڈبی دی تھی‘ تقریباً تین ماہ بعد مجھے دوبارہ ملے‘ اصل میں دفتر کے راستے میں آتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ مجھے اور پھکی مل سکتی ہے؟میں نے پوچھا کیا آپ کو فائدہ ہوا ہے‘ کہتے کیوں نہیں۔۔۔۔!میرے پیٹ میں گیس وغیرہ رہتی تھی اور اس پھکی کے صبح وشام کھانے سے اب بالکل ٹھیک ہوگئی ہے۔ لہٰذا میں نے انہیں چند ڈبیاں مزید ہدیہ کیں۔ ساتھ میں نے یہ بھی کہا کہ اس کی قدر کریں کہ اس پر کسی اللہ والے نے دم کیا ہوا ہے۔ (فرحت‘ لاہور)