Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالے نے میری بہت سے مسائل کیے ہیں‘ خاص طور پر روحانی مراقبے کے تو کیا ہی کہنے۔۔۔میں پچھلے ڈیڑھ سال سےمراقبہ کی پریکٹس کررہی ہوں‘ اب الحمدللہ آپ کی دعاؤں سے مجھے مراقبہ پر کافی حد تک عبور حاصل ہوتا جارہا ہے۔ابھی چند دن پہلے عشاء کی نمازپڑھنے کے بعد میں اپنے کمرے میں بیٹھ گئی اور مراقبہ کرنا شروع کردیا۔ تھوڑی دیر میں نے دیکھا کہ آسمان سے اللہ کا نور برس رہا ہے اور آسمان پر اللہ لکھا ہوا ہے۔ میں نے دیکھا کہ میں خانہ کعبہ میں بیٹھی ہوئی ہوں۔ میں نے گنبد خضرا کی ایک جھلک بھی دیکھی۔ میں نے حجر اسود کا بوسہ بھی لیا۔ میرے سامنے سنہری جالیاں بھی آئیں۔ مراقبے کے بعد کافی دیر تک میرا دل اللہ اللہ کہہ رہا تھا۔ مجھے بہت اچھا محسوس ہورہا تھا۔ مجھے ایسے لگ رہا تھا جیسے میرے دل میں اللہ آگیا ہے۔ (ر۔ل)