Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ میرے پاس جن کے ہاتھ پاؤں سن ہوتے ہوں ان کیلئے تین بہترین ٹوٹکے ہیں۔قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں:۔ ھوالشافی:آدھا لیموں اور ایک چمچ شہد ایک گلاس پانی میں ملا کر روزانہ صبح پئیں۔2۔ خشک خوبانیاں رات کو پانی میں بھگودیں ‘ صبح پانی پی لیں اور خوبانیاں کھالیں ‘ چالیس دن متواتر کھالیں‘ بہت فائدہ ہوگا۔3۔ کلونجی گیارہ دانےہر روز پانی کے ساتھ صبح کے وقت کھالیں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کریں۔ ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔ (راجہ حفیظ نقشبندی‘ کراچی)