Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں موجود وظائف اور ٹوٹکے بہت کمال کے ہوتے ہیں۔ میں نے ماہنامہ عبقری میں پڑھا تھا کہ کچے پیاز کھانے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔ میری بیٹی کے پیٹ میں بہت زیادہ کیڑے تھے‘ میں نے اسے کچا پیاز دن میں ایک بار کھلانا شروع کیا تو اس کے پیٹ کے کیڑوں کا مکمل خاتمہ ہوگیا۔ (اہلیہ محمد نوید اختر‘ اسلام آباد)