محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ماہنامہ عبقری ہمارا پسندیدہ ترین شمارہ ہے بلکہ یہاں یہ لکھنا مناسب سمجھوں گی کہ جب سے یہ شمارہ پڑھنا شروع کیا ہے تمام شمارے چھوٹ گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے ۔ ہم بڑی گاڑی لینا چاہتے تھے میں نے بڑی گاڑی کی نیت کرکے سارا دن اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ یَاجَامِعُ یَامُعَیْدُ اور ہر نماز کے بعد سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 گیارہ مرتبہ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھی۔ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے ایسے اسباب پیدا فرمادئیے کہ ایک ہفتے میں ہمیں نئی گاڑی ملنے والی ہے۔(آمنہ سلیمان، شاہدرہ )