محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ پانچ چھ سال سے عبقری سے مستفید ہورہا ہے۔ آج قارئین عبقری کی خدمت میں دو تحفے پیش کرنا چاہتا ہوں۔
1۔ہر قسم کی مالی و جانی مشکلات‘ بچوں کی دینداری‘ لوگوں سے محبت اور شفقت حاصل کرنے کیلئے اور رزق کی فراوانی کیلئے میرا معمول ہے۔ مجھے اس وظیفہ سے بہت فائدہ ہوا۔ سورۂ ابراہیم کی آیت نمبر 37۔ دن میں گیارہ‘ اکیس‘ اکتالیس بار پڑھنی ہے‘ ان شاء اللہ ۔ بہت جلد فتوحات کے دروازے کھل جائیں گے۔