محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! قارئین عبقری کے لیےشوگر سے نجات کے تین عدد نسخے پیش خدمت ہیں۔ جو آسان لگے بناکر استعمال کریں اور دعائوں میں یاد رکھیں۔
-1تمہ دویا تین لے کر پائوں کے تلوئوں سے دس پندرہ منٹ تک روزانہ چند روز کچلیں۔ ان شاء اللہ شوگر کنٹرول رہے گی۔ حیران نہ ہوں ایک بار آزما کر ضرور دیکھیں! -2ایک کلو تمہ لیکر اس کی چھوٹی چھوٹی قاشیںکاٹ لیں۔ پھر کسی مرتبان میں ڈال کر اوپر دو کلو چینی ڈال دیں اور ایک ہفتے تک پڑا رہنے دیں۔ تمے گھل جائیں گے اس کے بعد صبح و شام ایک ایک چمچ روزانہ کھائیں‘ چند روز کے استعمال کے بعد شوگر کنٹرول ہوجائے گی۔-3خشک تمے ایک چھٹانک، گوند کیکر ایک چھٹانک، بیج شریں ایک چھٹانک تینوں کو پیس لیں۔ خوراک :روزانہ ایک یا دو ماشے حلوے کیساتھ کھائیں۔ انشاء اللہ بہت جلد آرام آجائے گا۔اگر تمے کی کڑواہٹ برداشت، نہ ہوتو دوائی کو کیپسول میں بھر کر استعمال کرسکتے ہیں۔ (محمد نصیر شاہ‘ لاہور)