Search


ابھی دسمبر 2018میں عبقری حویلی 3 دن کا قیام ہوا ‘ ملک اور بیرون ملک سے احباب تشریف لائے ‘ تہجد، صبح نماز فجر سے قبل مراقبہ ‘ذکر تسبیحات اعمال‘ دعائیں‘ تجلیات‘ کیفیات بہت انوکھا نظام تھا‘ شیخ الوظائف بھی عبقری حویلی میںتین دن خدمت والوں کے ساتھ رہے‘ تیسرے دن شام کو شیخ الوظائف مخلصین کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک فرمایا: دل کی دنیا میں اللہ کے علم میں سے ایک علم حاصل ہوا کہ ’’عبقری حویلی‘‘ کو مخلوق خدا کے ایام بیض کے روزوں کے لیے مخصوص کردیا جائے کیونکہ ایام بیض کے روزوں میں چاند کی تیرہ‘ چودہ‘ پندرہ کو روزہ رکھنا‘ اور تمام رات (مرد ہو تو ننگے سر اور خواتین ہوں تو ڈھکے سر) کھلے میدان کے نیچے چلتے ہوئے سورۂ فاتحہ مع تسمیہ گڑگڑا کر‘ بھکاری بن کر‘ محتاج بن کر اور منگتا بن کر پڑھنا ‘ وہاں علم الٰہی میں سے اس علم کی وضاحت بھی ہوئی کہ یہاں کھلے چمن ہیں‘ باغ ہے‘ گھاس ہے‘ پھول ہے‘ پھل ہیں‘ پاکیزہ فضاء ہے اور پھر سحری اور افطاری کا انتظام لنگر خانہ ہے جس میں سادہ اور کشادہ کھانا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے خزانہ غیب سے ایک نعمت عطا ہوئی اور میں نے آپ کے ساتھ کچھ وقت عبقری حویلی میں گزارا اور یہاں مسلسل وہ عمل قبولیت کے لیے کرتا رہا میں دعویٰ نہیں کرتا‘ کوئی وعدہ نہیں کرتا نہ اپنی کسی ولایت کا‘ نہ کسی پہنچی ہوئی سرکار کا دعوے دار ہوں‘ اس کی رحمت کا امیدوار ہوں جو عمل میں نے دوہفتے بھرپور رحمت سے کیا ان شاء اللہ اللہ کی بارگاہ میں قبول ہوا اور جو یہاں تین دن ایام بیض کے روزے رکھیں گے (جس میں خواتین(باپردہ انتظام) اور مردوں کیلئے باقاعدہ انتظام) ان کی مرادیں پوری‘ مشکلات ٹلیں‘ مسائل حل حتیٰ کہ کوئی شخص زندگی کی ناممکن مشکلات میں الجھ چکا ہے اور کہتا ہے کہ اب اس کا صرف موت ہی علاج ہے بس وہ ہر چاند کی تیرہ چودہ اور پندرہ تاریخ کو عبقری حویلی احمدپور شرقیہ میں روزے رکھے‘ دن کو صرف دو کام کرنے ہیں تیسرا اس کے علاوہ کوئی کام نہیں کرنا‘ بھرپور آرام اور قرآن پاک کی تلاوت‘ جو مجبوراً قرآن نہیں پڑھے ہوئے وہ قرآن پاک کو کھول کر اس پر انگلی پھیرتے ہوئے سورۂ فاتحہ پڑھتے رہیں گے۔ بس صرف یہی دو کام ‘اور پھر ساری رات پھرنا اور سورۂ فاتحہ پڑھنا۔قارئین! حویلی کے دروازے آپ کیلئے کھلے ہیں اور رب کی رحمتوں کو آنکھوں سے تجلیات اور برکت کو اپنے دل کے جذبوں سے دیکھیں اور اپنے من کی مرادیں پوری کرائیں اور سمیٹ کر جائیں۔ (جاری ہے)