حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہٗ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے حسن اور حسن رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں ارشاد فرمایا: ’’جس نے ان سے بغض رکھا یا ان سے بغاوت کی وہ میرے ہاں مبغوض ہوگیا اور جو میرے ہاں مبغوض ہوگیا وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کا شکار ہوگیا اور جو اللہ تعالیٰ کے ہاں غضب یافتہ ہوگیا تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم کے عذاب میں داخل کرے گا (جہاں) اس کیلئے ہمیشہ کا ٹھکانہ ہوگا۔‘ (امام طبرانی)۔حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہٗ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے حسن و حسین رضی اللہ عنہم اجمعین کیلئے فرمایا: ’’جس نے ان سے محبت کی اس سے میں نے محبت کی اور جس سے میں محبت کروں اس سے اللہ محبت کرتا ہے اور جس کو اللہ محبوب رکھتا ہے اسے نعمتوں والی جنتوں میں داخل کرتا ہے۔ (امام طبرانی)۔حضرت علی رضی اللہ عنہٗ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’میں‘ فاطمہ‘ حسن‘ حسین اور جو ہم سے محبت کرتے ہیں قیامت کے دن ایک ہی مقام پر جمع ہوں گے‘ ہمارا کھانا پینا بھی اکٹھا ہوگا تاآنکہ لوگ (حساب و کتاب کے بعد) جدا جدا کردئیے جائیںگے۔‘‘ (اخرجہ الطبرانی فی المعجم الکبیر41/3، الرقم 2623)