Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کی نسلوں‘ آپ کے والدین‘ آپ کے مرشد اور آپ کے مریدین اور آپ سے وابستہ ہر انسان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ ماہنامہ عبقری میری بیٹی کو چار سال پہلے بس میں ملا۔ اس وقت سے لےکر اب تک لے رہی ہوں۔ اس سے میری بہت سی پریشانیوں کا حل ہوا ہے۔ اس رسالے میں وظیفہ پڑھنے کی وجہ سے مجھے عمرے کی سعادت نصیب ہوئی ہے میں پورا ایک ماہ مکۃ الکرمہ اور مدینۃ المنورہ کی پاک فضاؤں میں رہ کر آئی ہوں۔ عبقری تیرا شکریہ! (عذرا نرگس‘ لاہور)