محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے اور تاحیات دکھی انسانیت کی خدمت کرکے فیض پہنچاتے رہیں۔ میرے پاس بھی ایک نسخہ ہے جو قارئین عبقری کیلئے پیش خدمت ہے۔ ھوالشافی: گِل (بہی کا مربہ یابہی کا پھل)کے چھ ٹکڑے کرلیں‘ رات کو دو ٹکڑے شہد میں رکھ دیں‘ صبح ناشتہ کے چالیس منٹ بعد دونوں ٹکڑے کھالیں۔ اول و آخر درود شریف لازمی پڑھیں‘ سات دن متواتر کریں۔ (غلام مرتضیٰ‘ چکوال)