محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری اور درس میں ملے موتیوں نے میری زندگی میں سکون بھر دیا ہے۔ مجھے ماہنامہ عبقری اور درس سے کیا کیا طبی و روحانی فوائد ملے وہ میں قارئین کی خدمت میں پیش کرتا ہوں:۔
-1مجھے پرانی قبض تھی‘ہر کھانے کے بعد 3 بار سورۂ قریش پڑھنے سے مسئلہ بالکل حل ہوگیا۔2۔ میرے شوہر 32 سال سے ہر ایک کے سامنے بے عزتی کرتے تھے‘ بڑی گالیاں نکالتے تھے جب سے صبح و شام 1100بار یَاقَہَّارُ روزانہ اول و آخر گیارہ بار درود شریف پڑھتی ہوں تو شوہر کا اخلاق بہت ہی اچھا ہوگیا ہے اب گالی وغیرہ نہیں نکالتے اب تو ان کا اخلاق اتنا اچھا ہوگیا ہے کہ زندگی میں پہلی بار (یعنی ان 32 سالوں میں)اس عید الفطر پرامی، ابو کے گھر زور دیکر لیکر گئے اور وہاں کسی کے ساتھ یا میرے ساتھ کوئی زیادتی نہ کی بلکہ وہاں موجود تمام بچوں کو عیدی دی اور سب کے ساتھ گھل مل گئے۔ جسے دیکھ کر سب ہی خوشی کے ساتھ حیران بھی تھے کہ اتنی بڑی تبدیلی اچانک کیسے آگئی۔ تب میں سب کو ماہنامہ عبقری اور اس میں موجود یَاقَہَّارُ کے وظیفے کا بتاتی ہوں۔(ف۔ س۔ راولپنڈی کینٹ)