Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔دوانمول خزانہ تین دفعہ سوا لاکھ پڑھ چکی ہوں۔ درس توجہ اور یقین کے ساتھ سنتی ہوں‘ دوران درس اپنی کیفیات لکھ نہیں پارہی۔ اللہ تعالیٰ کا بہت کرم اور فضل ہے کہ وہ غیب کے خزانے سے ہمارے کام سنوارتا ہے۔ ماہنامہ عبقری میں ایک تحریر پڑھی کہ قد بڑھانے کیلئے کوئی آزمودہ نسخہ لکھ کر بھیجیں۔ میرے پاس ایک نسخہ ہے جو میں اپنے بچوں کو بھی دے رہی ہوں۔ بہت ہی کارآمد ہے۔ یہ نسخہ میں نے ایک بہت ہی مشہور ڈاکٹر سےسنا تھا وہ درج ذیل ہے:۔ھوالشافی: سنگھاڑے کا پاؤڈر سو گرام۔ مصطگی رومی دس گرام۔ مصری سو گرام۔ ان سب چیزوں کوپیس کر یکجان کرلیں اس کو صبح اور شام ایک کھانے کا چمچ دودھ کے ہمراہ کھائیں۔ اس کے ساتھ بچوں کو کسی اونچی جگہ پر لٹکنے کی ورزش کروائیں اور صبح و شام انہیں کہیں کہ زیادہ سے زیادہ رسہ کودیں۔میں اپنے بچوں کو استعمال کروا رہی ہوں الحمدللہ کافی فرق محسوس ہورہا ہے۔(فاخرہ نجیب‘ لاہور)