Search

سردیوں میں بچوں کو رات کے وقت اس تیل سے مساج کریں اور صبح نیم گرم پانی کے ساتھ نہلا دیں‘ بچے سردیوں کے مضر اثرات سے محفوظ رہیں گے۔ جوڑوں کے درد‘ موچ پٹھوں کا اکڑنا‘ پٹھوں کے درد کیلئے بے انتہا مفید ہے۔ امید ہے کہ قارئین قدر کریں گے اوردعاؤں میں یاد رکھیں گے۔ مالش کا طریقہ: متاثرہ جگہ کو پہلے قابل برداشت نمک ملے پانی سے اچھی طرح دھولیں‘ پھر اس جگہ کو خشک کرکے درج بالا تیل قابل برداشت گرم کرکے ہلکے ہاتھ سے چند منٹ مالش کریں۔ مالش کے بعد گرم پٹی سے متاثرہ جگہ کو باندھ دیں۔ چند دن، چند ہفتے یہ مالش ضرور کریں۔ ان شاء اللہ مرض کا نام و نشان ختم ہوجائے گا۔ (ج، سکھر)