محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ عبقری گزشتہ طویل عرصہ سے پڑھ رہاہوں‘ اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات بڑے شوق سے پڑھتا اور استعمال کرتا ہوں۔ تین بیٹیوں کے بعد مجھے بیٹے کی شدید خواہش تھی‘ عبقری میگزین میں آپ کا مضمون ’’سورۂ بقرہ سے شرطیہ بیٹا پائیں‘‘ پڑھا تو میرے اندر امید کی کرن جاگ اٹھی‘ جب میری اہلیہ امید سے ہوئیں تو میں نے اسی ترکیب کے مطابق سورۂ بقرہ پڑھنا شروع کردی۔ الحمدللہ! گزشتہ دنوں الحمدللہ اللہ رب العزت نے بیٹے جیسی نعمت سے نوازا ہے۔بیٹے کی ولادت کے بعدبھی میں نے سورۂ بقرہ کا عمل نہیں چھوڑا‘ بلکہ روزانہ پڑھتا ہوں طبیعت میں بشاشت اور چستی آجاتی ہے‘ ایسے لگتا ہے کہ جسم پر ہونے والے سارے اثرات زائل ہوگئے ہیں۔ عمل اس طرح ہے :حمل کے نو ماہ اسلامی چاند کے پہلے سات دن روزانہ ایک بار سورة البقرہ بیٹے کی نیت سے پڑھیں۔(محمد نوید خان‘ لاہور)