محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک سال سے میں ایک درود شریف پڑھ رہی تھی۔میں نے پچاس لاکھ کی نیت کی تھی مگر ابھی صرف دس لاکھ ہی پڑھا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے جڑواں بیٹیاں عطا فرمائیں۔ اس کے علاوہ میرے بہت سارے مسائل اسی درود پاک کے ورد سے حل ہوئے ہیں۔واقعی درود پاک میں بہت تاثیر ہے وہ درود شریف ہے۔
صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
اس کے علاوہ اپنے گھر کی تعمیر اور عزت میں اضافہ کے لیے میں نے درود پاک کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے دو اسمائے حسنیٰ اَلْمَالِکُ اَلْعَزِیْزُ یَاوَھَّابُبھی ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں کھلا پڑھا۔ الحمدللہ! میرے گھر کا لینٹر(یعنی چھت) مکمل ہوچکا ہے۔ (نادیہ اقبال‘لاہور)