Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنے قریبی رشتہ داروں میں ہی موجود چند حاسدین سے انتہائی پریشان تھی‘ وہ مجھے ہرطرح سے نقصان پہنچا کر خوش ہوتے‘انہوں نے مختلف طرح کے جادو ٹونے اور تعویذات کروا کر ہمیں خوب تنگ کیا اور ہمیں دیکھ دیکھ کر زیرلب مسکراتے۔ میں نے عبقری میں حسد سے بچنے کیلئے ایک وظیفہ پڑھا۔ وظیفہ یہ ہے: روزانہ صبح و شام اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ سو بار سورۂ فلق اور سورۂ ناس سو بار پڑھنی ہے۔ میں نے پڑھنا شروع کیا۔ ابھی دو دن ہی پڑھا کہ آدھی رات کو کمرے کا دروازہ کمرے کے اندر سے ہی اتنی زور دار شدت سے بجا اور ساتھ عجیب قسم کی آوازیں آنا شروع ہوگئی‘ ہم سب گھر والے جاگ گئے اور یہ سلسلہ رات تین بجے تک جاری رہا۔ پھر اچانک خاموشی چھائی اور اس دن کے بعد ہمارے گھر میں سکون ہے۔ (ر۔ش، راولپنڈی)