پپیتہ کے درخت کی کونپل (گونچ) توڑ کر ان سے دودھ جیسا مواد نکلے گا یہ چائے کے چمچ کے برابر مریض کو پلا دیا جائے ان شاء اللہ ان کے سفید خون کے اجزا اور قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے جس کو انگریزی میں وائٹل فورس کہتے ہیں۔ ہفتہ بعد افاقہ ہوگا اور مزید پپیتہ کے برگ کا پانی نچوڑ کر روزانہ صبح و شام پینے سے افاقہ ہوگا۔ دس یوم میں مریض کی صحت میں مثبت تبدیلی آجاتی ہے۔ مکمل ایک ماہ تک کورس جاری رکھیں۔پرہیز: سرخ و سبز اور کالی مرچ مریض ہرگز نہ کھائے۔ پپیتہ کے پتوں کا پانی پینے سے پسینہ آئے گا اور بخار کی شدت کم ہوجائے گی۔ ساتھ صبح و شام ایلوپیتھک گولی Zantacکھانا ہے تاکہ معدہ میں جلن نہ ہے۔یورک ایسڈ: اس مرض میں ہاتھ پاؤں کی جلن اور جوڑوں میں درد اور اعصابی تناؤ ہوتا ہے یہ نسخہ کئی بارکا آزمودہ ہے۔ اشیاء: میٹھا سوڈا‘ نوشادر ٹھیکڑی‘ سنڈھ ہموزن بلیغ کرکے 250 گرام کیپسول دن میں دو بار سادہ پانی سے دیں‘ ان شاء اللہ شفاء ہوگی یہ نسخہ ایک مہینہ کھایا جائے۔ ہر قسم کا یورک ایسڈ ختم ہوجائے گا۔ (سید بھورل شاہ عرف احمد علی شاہ‘ شہداد کوٹ)