Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہماری ایک بچی دس بارہ سال کی ہے‘ اس نے ایک دن کمرے میں جھاڑو لگایا تو کمرے کے اندر رضائی والی سوئی پڑی ہوئی تھی‘ بچی نے بے خیالی میں منہ میں رکھ لی اور سوئی منہ کے ذریعے پیٹ میں چلی گئی‘ ہم نے جلدی سے الٹراساؤنڈ کروایا تو پتہ چلا کہ سوئی معدے کے اندر پڑی ہوئی ہے‘ ڈاکٹرنے دو چار دن کی دوائی دی ‘ مگر کچھ فرق نہ پڑا۔ اچانک میرے ذہن میں حم لاینصرون کا عمل آیا‘ سار ے گھر والو ں کو بٹھا کر سوا لاکھ مرتبہ دو دن میں پڑھا۔ جب یہ مکمل ہوا تو بچی کو پیٹ میں شدید تکلیف ہوئی اور دو گھنٹے کے بعد اللہ کریم کے فضل سے بذریعہ پاخانہ سوئی جسم سے باہر آگئی۔ (خلیل احمد‘ اندرون سندھ)