Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہواری کی تکلیف یعنی استحاضہ کا شکار تھی۔ بہت علاج کروائے‘ ٹوٹکے آزمائے مگر صرف وقتی فائدہ ہوتا اور کچھ عرصہ آرام رہنے کے بعد پھر وہی تکلیف شروع ہوجاتی۔ مجھے ہماری ایک ہمسائی نے درج ذیل ٹوٹکہ بتایا۔ میں نے ٹوٹے دل کے ساتھ استعمال کیا چند دنوں کے بعد مجھے بہترین رزلٹ ملا۔ تب میں نے یہ سوچا یہ ٹوٹکہ تو عبقری کے لاکھوں قارئین تک بھی پہنچنا چاہیے۔ بس فوراً قلم اٹھایا اور یہ ٹوٹکہ لکھنے بیٹھ گئی۔ ٹوٹکہ نوٹ فرمالیں!۔ھوالشافی: دال مونگ چھلکے والی اور چاول دو انگلیوں اور انگوٹھے کو ملا کر جتنی مقدار آپ کی انگلیوں میں آئے اسے توے پر بھون لیں‘ زیادہ براؤن نہ کریں‘ چولہے سے اتار کر پیس لیں۔ اب ایک خالص دیسی انڈا لیں‘ اسے پھینٹ کر دیسی گھی میں پکائیں اور اس پر سفوف (چاول اور مونگ چھلکے والی دال) چھڑک کر کھالیں۔ استحاضہ کا یہی علاج ہے۔ (پوشیدہ)