محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! صدقہ جاریہ کیلئے ایک عمل پیش خدمت ہے۔ جس انسان کو بخار ہوتا ہو‘ دن کو یا رات کو‘ باری کا بخاری ہو یا بخار آتا ہو پھر بخار ٹوٹتا نہ ہو‘ کسی قسم کا بخار ہو‘ بخار کیلئے عمل یہ ہے: ’’باوضو ہوکر اول و آخر ایک ایک بار درود شریف پڑھ کر سفید دھاگے کے سات تار لے کر بسم اللہ مکمل پڑھ کر سورۂ والضحیٰ پڑھنی ہے۔ سورۂ والضحیٰ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس سورۂ کےاندر 9 مرتبہ ’’ک‘‘ آیا ہے‘ اس ’’ک‘‘ پر دھاگے کو گانٹھ دینی ہے۔ 9 گانٹھیں لگا کر سورۂ مکمل کرلینی ہے۔ پھر ایک بار مکمل سورۂ پڑھ کر دھاگے پر دم کردینی ہے اور یہ دھاگہ مریض کے گلے میں ڈال دینا ہے‘ جب بخار مکمل ٹھیک ہوجائے تو دھاگہ اتار کر دفن کردینا ہے یا پھر کسی پاک بہتے پانی میں بہا دینا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس سورۂ کی برکت سے ضرور شفاء عطا فرمائیں گے۔ یقین کامل کے ساتھ عمل کریں۔ نماز کی پابندی کریں۔ (عبدالمجید)