Search

ایسے ہی چلتا پھرتا تسبیح خانہ آگیا اور پھر۔۔۔!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا عبقری اور تسبیح خانہ سے تعلق کوئی اتنا پرانا نہیں‘ میں بس ایسے ہی چلتا پھرتا یہاں رش دیکھ کر تسبیح خانہ میں آگیا ‘ اندر آیا تو ایک انتہائی پرسوز اور لطیف آواز سن کر اندر کھنچتا ہی چلا گیا‘ ایک ہال میں جاکر بیٹھ گیا اور نہ چاہتے ہوئے بھی درس سننا شروع کردیا‘بس جیسے جیسے درس سنتاگیا دل کی کیفیات بدلنا شروع ہوگئیں‘ دل نرم ہونا شروع ہوا اور آنسو نکلنا شروع ہوگئے‘بس وہ دن اور آج کا دن تسبیح خانہ سے ایسی یاری لگی ہے کہ چھوٹے نہیں چھوٹتی۔ اب تو ہر درس میںرقت طاری ہوجاتی ہے‘ جن لوگوں نے میرا اور میرے والدین بہن بھائیوں کا جینا محال کیا ہوا تھا اور جن کو دیکھ یا ان کے خیال سے ہی منہ سے بددعائیں نکلتی تھیں ‘ اب میں نے ان کو معاف کردیا ہے اور دعائیں دیتا ہوں۔ جس کی وجہ سے میرے دل کو بہت سکون ملا ہے‘ ان کی سازشیں بھی کم ہوگئی ہیں‘ شاید ان کے دل میں بھی ہمارے لیے رحم و محبت کا 
جذبہ پیدا ہوگیا ہے۔ میری زندگی سے الجھنیں ختم ہورہی ہیں‘ مسائل خودبخود حل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے جمعرات والے دن قدم خودبخود تسبیح خانہ کی طرف درس سننے کیلئے اٹھ جاتے ہیں۔ دعا ہے کہ یہ نسبت قائم رہے اور مضبوط در مضبوط ہوتی چلی جائے۔ آمین!۔ (ش۔ا، لاہور)