محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھروالے عبقری شمارہ کو بہت زیادہ شوق سے پڑھتے ہیں‘ ہمیں عبقری بہت پسند ہے۔ عبقری کی قارئین بہنوں کیلئے ایک بارہا کا آزمودہ روحانی ٹوٹکہ پیش کررہی ہوں یقیناً سب بھرپور فائدہ اٹھائیں گی۔قارئین! بہنیں جب بھی کھانا بنائیں‘ کھانا پکاتے وقت ہنڈیا میں چمچہ سیدھی طرف چلائیں اور مسلسل درودشریف کا ورد کریں‘ آپ آزما کر دیکھ لیں آپ کی ہنڈیا پہلے سے بہت زیادہ ذائقہ دار بنے گی اور برکت بھی خوب ہوگی۔ کھانے والے برتنوں کے ساتھ ساتھ انگلیاں بھی چاٹ جائیں گے۔ درود شریف یہ ہے: صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدْ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم (فضہ ابراہیم‘ حیدرآباد)