Search

وقت کسی کی میراث نہیں‘ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا‘ لوگ کہتے ہیں وقت گزر جاتا ہے جی نہیں! ہم گزرے جاتے ہیں

ـعبداللہ بن مبارک ایک غلام ہیں‘ ان کے آقا باغ میں آتے ہیں‘ انار کا باغ ہے ایک انار تو لاؤ ‘ انار لائے تو کھٹا‘ کہا عجیب آدمی ہے‘ دس سال ہوگئے تمہیں اس باغ میں کام کرتے ہوئے اتنا پتہ نہیں کہ کھٹا انار کون سا ہے اور میٹھا انار کون سا؟ کہا آپ نے مجھے اجازت تھوڑی دی ہے’’ چکھنے کی‘‘۔ دس سال سے کام کررہا ہوں اور مجھ پر حرام ہے کہ ایک دانہ بھی کبھی چکھا ہو۔ مجھے کیا پتہ کھٹا کون سا ہے اور میٹھا کون سا ہے۔ آقا نے جب یہ سنا تو اس نے ایک مرتبہ غلام کو نیچے سے اوپر تک دیکھا اور اس کی دیانتداری کا سن کر اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔حیات دین کیلئے اہم شے: خدا کی ذات طاقت کے مقابلہ میں دنیا کی ساری طاقتیں مکڑی کا جالا بھی نہیں ہیں اور اللہ تعالیٰ کے خزانوں کے مقابلے میں دنیا کے خزانے مچھر کا پر بھی نہیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی طاقت اور خزانوں کا تعلق دین کی وجہ سے ہوگا۔ اس عظیم دین اسلا م کو زندہ کرنے کیلئے ملک و مال اور عہدہ کی ضرورت نہیں بلکہ اس کیلئے انسان کا مجاہدہ‘ قربانی اور اس کے حوصلے کی ضرورت ہے۔وقت کی قدر: وقت کسی کی میراث نہیں‘ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا‘ لوگ کہتے ہیں وقت گزر جاتا ہے جی نہیں! ہم گزرے جاتے ہیں وقت کو استعمال کرنے کی عادت ڈالو ورنہ تم گزرے جاتے ہو اور سوائے پچھتاوے کے کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔مچھلی اور جال: مچھلی پاگل نہیں ہے کہ جال میں آجائے یہ تو اللہ تعالیٰ کا پورا نظام ہے‘ اللہ کریم کے متعین کردہ فرشتے مچھلیوں کو گھیر کر جال میں لے آتے ہیں اور ہر ہر مچھلی پر کھانے والے کا نام لکھا ہوا ہے۔