محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دو روحانی ٹوٹکے ہیں قارئین کی نذر کرتی ہوں۔جس کو معدہ کا مسئلہ ہو وہ سورۂ قٓ کو پلیٹ پر لکھ اس پر پانی ڈال کر پئے اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے‘ میں نے خود آزمایا ہے۔ اس کے علاوہ جلدی بیماریاں ‘ دانے‘ پھوڑے‘ پھنسیوں کیلئے تین بار بسم اللہ اللہ اکبر اور ایک دفعہ
پڑھ کر تھوک لگائیں یا اسے دوائی‘ تیل یا مرہم پر دم کرکے لگانے سے آرام آجاتا ہے۔ میری بہن کو پھوڑا نکلا جس کی وجہ سے اسے16 دن بخار رہا ‘ نہ ہی وہ چل سکتی تھی‘ نہ بیٹھ سکتی نہ ہی آرام سے لیٹ سکتی تھی۔ ہم نے خود پڑھ کر دم کیا تو اللہ کے کرم سے وہ پک کر صاف ہوگیا اور میری بہن ٹھیک ہوگئی۔ (حرا ناز‘ ہری پور)