محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالے کو پڑھنےکا اتفاق کئی بار ہوا کئی ٹوٹکے آزمائے فائدہ بھی ہوا۔ اپنا ایک مشاہدہ پیش کررہی ہوں:۔ میرا شادی کے بعد ہروقت سر میں درد رہنا شروع ہوگیا‘ ایک مخلص نے مجھےدرج ذیل نسخہ بتایا‘ اٹھارہ دن کھانے سے ہی میرے سر کا سالہاسال پرانا درد ختم ہوگیا۔ ھوالشافی: کوزہ مصری‘ ہریڑ اور سپاری ہم وزن لیکر پیس لیں۔ ایک چمچ خالص شہد کے ساتھ آدھا چمچ سفوف بالا صبح و شام کھائیں۔ (خدیجہ اعجاز)