Search

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر40:خاندانی مسائل کا طبی ونفسیاتی نچوڑ: خوشحالی کا لفظ حاصل ہے‘ اس مجموعے کا حصول کتنا مشکل ہے اور کتنی پریشان کن کیفیت سے دوچار ہونا پڑتاہے اور پھر وہ گھریلو افراد جو گھر میں اپنی نفسیاتی اور طبی الجھنوں کو سوفیصد حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں ایک مکمل راہ اور مکمل رہنمائی چاہیے۔ زیرنظر کتاب ان تمام زندگی کے گوشوں کی رہنمائی ہے جو ہر ہر قدم میں پیش آتے ہیں۔ کوشش یہی کی گئی ہے کہ ان حالات میں جہاں مہنگائی اپنے عروج پر ہو‘ مشکلات‘ پریشانیاں ہر طرف بڑھ جائیں‘ سانس لینا بھی مہنگا اور مشکل بن جائے ایسے وقت میں اس کتاب کی تالیف ایک رہبر کا کام دے گا۔ مزید اس کتاب میں خواتین کے علاج اور زیبائش کے متعلق بہت معلومات اور تحقیق اکٹھی کی گئی ہیں۔ ہاں اگر کوئی چیز آپ کو خلاف شرع لگے تو علماء سے ضرور رجوع فرمائیں پھر عمل کریں۔ کیونکہ ایمان جان سےزیادہ عزیز ہے۔ اس کتاب کی تحریر میں جن محترم شخصیات ‘ اخبار و رسائل کا مواد اکٹھا گیا ان کے نام درج ہیں:۔ حکیم محمد عباس خان۔ بشیر محمود۔ ڈاکٹر تابندہ۔ ظہیرمحمود۔ حمیرا یوسف۔ اصغر علی۔ ڈاکٹر حسن۔ ڈاکٹر ٓاصف محمود جاہ۔ ڈاکٹر ام کلثوم۔ ثریا فیروز۔ اطہر حسن صدیقی۔ عالیہ محمود۔ ڈاکٹر مسعود احمد شیخ۔ ڈاکٹر ایس اے رحمان۔ ڈاکٹر داؤد احمد شاہین۔ نسیم فاطمہ‘ ڈاکٹر ریحان شاہ۔ ڈاکٹر ایم آئی کامل۔ عبداللطیف خان نقشبندی۔ ڈاکٹر مسزاقبال صوفی۔ ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی۔ مسز صالحہ۔ سعدیہ خان۔ حکیم شمس الدین۔ ابوطٰہٰ۔ سلیم انور۔ سدرا جاوید۔ ملیحہ آفتاب۔ انس لبیب۔ محمد زبیر حسن۔ عاصم بخاری۔ رفعیہ ناہید پاشا۔ خالد پرویز۔ رانا محمد یوسف۔محمد بخش۔نرجس ملک۔ قمرعباس۔ عبدالتواب۔ زاہدہ مجید۔ ڈاکٹر سیداسلم۔ ڈاکٹر نوشین عمران۔تبسم محسن علوی۔ طفیل ڈھانہ۔ سید صلاح الدین قادری۔ خان ظفرافغانی۔ ابرار حسین۔ تابندہ نعیم۔ محمدیعقوب غزنوی۔ اسرار بوبی۔ عفت بتول۔ڈاکٹر ایم اے زاہد بھٹی۔ حکیم عبدالستار صاحب۔ سمیرا بتول۔رام کشور۔روزنامہ خبریں۔ سنڈے پاکستان۔ اردو ڈائجسٹ۔ نوائے وقت۔ قومی صحت۔ روزنامہ دن۔ النصاف سنڈے سپیشل۔ دن میگزین۔ جنگ سنڈے میگزین۔ ہمدرد صحت۔ ماہنامہ کچن کراچی۔ خبرنامہ ہمدرد۔ ہفت روزہ غازی۔ دسترخوان۔ ماہنامہ ندائے کسان۔ ماہنامہ التسمیہ۔روزنامہ چٹان۔ ضیاء الحکمت۔ رسالہ تکبیر۔ ماہنامہ ترجمان القرآن۔
نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)