محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ آمین! عبقری میں ہر ماہ روحانی محفل کا کالم چھپتا ہے‘ اس روحانی محفل کو کرنے سے میرے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں‘مجھے بہت سی عظیم ہستیوں کی زیارتیں ہوئیں۔ ایک مرتبہ میں گھر میں روحانی محفل کررہی تھی ‘ میری آنکھیں بند تھیں‘ دل کو سکون اور چین نصیب ہورہا تھا۔میں غنودگی کی حالت میں چلی گئی کہ مجھے حضرت زکریا علیہ السلام کی زیارت ہوئی اور دیکھتی ہوں کہ وہ کچھ پڑھ رہے ہیں‘ ان کے پاس ایک بہت بڑی تسبیح ہے اور پھر میں بھی ان کے ساتھ پڑھتی ہوں مگر اتنا نہیں یاد کہ وہ کیا پڑھ رہے تھے ۔(س،گ)۔