محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنی امی کے گھر گئی‘ وہاں اُن کی کزن آئی ہوئی تھیں‘ میں بیٹھی ان کی باتیں سن رہی تھی‘ میری اس آنٹی کی عمر 62 سال تھی‘ کہہ رہی تھیں مجھے ہیپاٹائٹس ہوگیا‘ بلڈپریشر ہوگیا اور کولیسٹرول بڑھ گیا مگر میں آج تک کسی بھی ڈاکٹر کے پاس نہیں گئی اور بالکل ٹھیک ہوں‘ ویسے بھی صحت بہت اچھی نظر آرہی تھی۔ میں نے پوچھا یہ سب کیسے ٹھیک ہوا؟ کہنے لگیں: میں نے یہ یہ نسخے استعمال کیے۔ دوسروں کو بھی دئیے سب کو بہت فائدہ ہوا۔ میں نے کہا مجھے بھی لکھوائیں‘ میں نے عبقری میں بھیجنے ہیں۔ وہ نسخے درج ذیل ہیں:۔
ہیپاٹائٹس کیلئے نسخہ: ھوالشافی: ملٹھی‘ گلوکوز ہموزن ملا کر سفوف بنالیں‘ دن میں چھ سات مرتبہ کھائیں۔
ہائی بلڈپریشر کیلئے نسخہ: ھوالشافی: چھوٹی چندن‘ سوکھا دھنیا‘ سفید زیرہ‘ کلونجی‘ ہموزن لیکر خوب کوٹ لیں‘ آدھی چمچ چائے والا استعمال کریں۔کولیسٹرول بڑھ جانے کیلئے: ھوالشافی: سفید مرچ اور شہد برابر مقدار میں مکس کرلیں‘ ایک دفعہ خالی پیٹ آدھ چائے کا چمچ کھائیں اوپر سے قہوہ پی لیں۔قہوہ: سبزالائچی چھ عدد‘ دو کپ پانی میں ڈال کر پکائیں‘ ایک کپ رہ جائے تو ہلکا پھلکا ڈال کرپئیں۔ (نجمہ عامر ‘ گوجرانوالہ)۔