Search

سخت پھوڑوں کو پھوڑنے کیلئے نہایت مؤثر و مجرب ہے۔ رات کو روئی کے ایک پھایہ پر پھوڑا پھوڑ مرہم لگا کر پھوڑے پر رکھ کر اوپر پٹی باندھ دیں‘ صبح کو پٹی کھول دیں‘ پھوڑا پک گیا ہوگیا۔ اسے دبا کر مواد خارج کرلیں اور اسپرٹ سے صاف کرکے مرہم بے نظیر لگا کر اوپر پٹی باندھ دیں‘ پھوڑا پھوڑ مرہم کے اجزاء ملاحظہ فرمالیں:۔
ھوالشافی: نیلا تھوتھا سات ماشہ‘ بیروزہ سات ماشہ‘ سہاگہ بریاں چھ ماشہ‘ زنگار ڈیڑھ تولہ‘ پھٹکڑی سفید ڈیڑھ تولہ‘ موم ڈیڑھ تولہ‘ روغن کنجد ایک چھٹانک۔ پہلے روغن کنجد کڑاہی میں ڈال کر آگ پر رکھیں پھر موم ڈال دیں‘ پھر بیروزہ ڈال دیں‘ بعد میں دوسری ادویات ڈال کر گرم کریں پھر اتار لیں اور نیم کے ڈنڈے سے اچھی طرح گھوٹ کر مرہم بنالیں۔ طریقہ استعمال: رات کو سوتے وقت پھوڑے کی مناسبت سے پھوڑا پھوڑ مرہم کا پلستر بنا کر پھوڑے پر رکھ کر اوپر پٹی باندھ دیں۔ صبح کو پٹی کھول کر تمام مواد کو صاف کرکے زخم کو اسپرٹ سے صاف کرکے مرہم بینظیر استعمال کریں۔ مرہم بینظیر بنانے کا طریقہ: کوڑ‘ کالی زیری‘ کمیلہ‘مردار سنگ تمام ادویہ ایک ایک تولہ نیلا تھوتھا ایک ماشہ‘ کاربالک ایسڈ دو تولہ۔ تمام ادویہ کو باریک پیس کر کھرل کریں اور سرسوںکا تیل شامل کرتے جائیں‘ یہاں تک کہ مرہم کی شکل اختیار کرے‘ بوقت ضرورت تھوڑی سی مرہم کپڑے پر لگا کر پھوڑے پھنسی یا زخم پر رکھ کر اوپر پٹی باندھ دیں۔ استعمال کے بعد آپ اس کے فوائد کے قائل ہوں گے۔ (حکیم مہتاب حسین دہلوی‘ نوشہرہ)۔