الہامی نسخے نے کمال کردیا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے معدے کی تکلیف تھی‘ بھوک نہ لگنا‘ کھٹی ڈکار‘ گلا بند ہونا وغیرہ ڈاکٹروں نے تیزابیت بتائی۔ میں نے ماہنامہ عبقری اگست 2011ء میں ’’معدے کے لاعلاج مریض کیلئے الہامی نسخہ‘‘ کے نام سے نسخہ پڑھا‘ بنایا اور صرف استعمال کیا‘واقعی اس نسخے نے کمال ہی کردیا‘ میری سالہا سال کی بیماری بالکل ختم ہوگئی۔ نسخہ درج ذیل ہے:۔اجوائن دیسی‘ سنگ دانہ مرغ۔ ہینگ مصطگی رومی‘ بڑی الائچی‘ چھوٹی الائچی‘ گلاب کے پھول ہموزن لے کر کوٹ پیس کر پھر جتنا وزن ان تمام ادویات کا ہو اس کے برابر اسپغول کاچھلکا ملا کر محفوظ رکھیں اور آدھا چمچ سے ایک چمچ چھوٹا دن میں دو سے تین بار استعمال کریں۔ کھانے سے قبل یا بعد پانی کے ہمراہ چند ہفتے ۔
۔(ر۔ہری پور ہزارہ)۔